حجاب اور نصاب

 

پاکستان میں حجاب کو لے کر نا صرف بحث و مباحثے رہیے۔ بلکہ طبقہ دو حصوں میں بٹ سا گیا ۔
ایک طرف وہ لوگ جو بہت زیادہ اسکے حامی اور دعسری طرف وہ لوگ جو اسکے لازم ہونے پر نالاں۔



بات اتنی سنگین کے لوگ کفر و اسلام کے فتوں تک پر آگئے۔ تضحیک الزام فتوی، ٹرینڈ، کلپس، گالی گلوچ کی بھر مار ہے سوشل میڈیا پر۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ الله اور اسکے رسول ﷺ کا حکم اٹل ہے پردہ کا جو اسلام کے دائرہ اور اس پر ایمان لئے ہوئے ہیں خواتین وہ پردہ دار ہیں ۔ مگر کیا پرد زبردستی اور جبراً کروائے جانے کا حکم ہے؟
پردہ کس پر لازم ہونا چاہئے؟
کیوں ہونا چاہئے؟
ضرورت کس جماعت میں ہے؟
یہ اہم امر ہیں ۔
لیکن ایک ایسا طبقہ کو خواتین کو ہراساں کرنے، انکو مسجز میں اپنے تسکین کے پیغامات بھجننے، خواتین سے دوستیوں اور ذاتی مفاد کے حصول میں کوشاں رہنے والے افراد جب سوشل میڈٰیا پر گالی گلوچ اور تضیحک کے ساتھ پردہ کے حامی ہوں تو انکو اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔
یہ پردہ داری کی بحث شروع ہوئی جب حکومت پاکستان نے اپنے سنگل نصابی مہم میں پردہ کی حمائت کی اور چند ایسی تصاویر کتب مٰیں شامل کی جس میں بچیوں کی پردہ میں دکھایا گیا ہے۔ مزید پشاور حکومت نے سکولوں میں پردہ کو لازم قرار دے دیا جس کی واپسی پر بحث جاری۔ اب پردہ ہو، یا برقعہ، یا حجاب ان میں سے کیا ضروری ایک طبقاتی گرہوں بندی تو ہو چکی ۔


سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہے۔ کیا آپ نے غور کیا
اس تصویر اور حجاب کی اس طرح کی تعریف کرنے میں مرد حضرات زیادہ پیش پیش ہیں بجائے خواتین کے؟
سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی چلانے والوں میں مرد شامل ہیں؟
یہ خاتون جو بھرپور میک اپ میں اپنا چہرہ دکھا حجاب پہن حجاب پروموٹ کر رہی ہیں کیا یہ طریقہ اسلامی ہے؟
نصاب میں کتنی تصاویر حجاب میں کتنی نہیں یہ قوم بیٹھ کر اس پر تبصرہ کر رہی ہے، اصل مقصد تعلیم جیسے حجاب اوڑھ سو گیا جس پر توجہ نہیں کسی کی ۔ سوچئے گا



لوگ جلدی جلدی ڈھونڈ رہے ہیں کے کس کتاب میں حجاب والی تصاویر کتنی ہیں بے حجاب والی کتنی جب کے ان تمام لوگوں میں سے کتنوں نے یہ نصاب واقعی پڑھا بھی؟
Single National Curriculum کے ویب پیج پر وزیٹرز کی تعداد ذرا نوٹ فرامائیں اور سوچیے کے کیا ہم اتنے اندھے ہیں کہ آنکھوں پر ہی حجاب اوڑھ لیا ہے؟


آپ کیجئے حجاب آپ کا حق ہے آپ کی معاشرتی تربیت اور مذہب کا حصہ ہے۔ لیکن کیا غور کیا سکول جانے والی بچیاں خصوصا سرکاری سکول کی بچییوں کا ایک یونیفارم ہوتا ہے۔



ان پر حجاب ہونا چاہے یا نہیں اس سے زیادہ اہم ہے کہ یونیورسٹی کی طالبات کے لئے لازم ہو حجاب ۔ تب یہ مرد حضرات اپنی خواتین کلاس فیلوز کے ساتھ مل کے حجاب کے ٹرینڈ چلائیں اسکی پرومشن کریں تو زیادہ بھلا ہوگا۔ اور کیا تب یہ بھی بتائیں کے مرد و عورت کی دوستی کے شرعی کیا احکامات ہیں ؟



Comments

Popular posts from this blog

Salient Features of Single National Curriculum (SNC)

Chaucer’s Knight’s Tale